اسلام آباد (نا مہ نگار) چیف کمشنراسلام آبادکیپیٹل سٹی(آئی سی ٹی) آفتاب اکبردرانی نے اتوار کو بھارہ کہومیں کمپوٹرلیٹریسی سینٹرکاافتتاح کردیا۔اس منصوبے کابنیادی مقصد مقامی شہریوں کوکمپوٹرکی بنیادی علم اورتیکنیک بارے معلومات فراہم کرناہے۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمپوٹرلیٹریسی سینٹر کے افتتاح سے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کومہارتیں سیکھنے کے مواقع دستیاب ہوئے ہیں اس سے نہ صرف نوجوانوں کوکمپوٹرسیکھنے میں مدد ملیگی بللکہ انہیں آمدنی کے ذرائع میں میں اضافے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔دورے کے دوران چیف کمشنراسلام آباد نے بہارہ کہوریونیوسینٹرکا معائنہ بھی کیااورعوامی شکایات سنیں، انہوں نے موقع پرہی عوامی شکایات کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کی حل میں کوئی تاخیربرداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے ریونیوافسران کوذمہ داری سے فرایض کی بجاآوری کی ہدایت کی اورکہاکہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔بعدازاں انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹربہارہ کہوکادورہ کیا اوروہاں صفائی کے ناقص صورتحال پربرہمی کااظہارکیا۔انہوں نے سینٹرمیں ادویات کی دستیابی اورعملے کی حاضری کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکو سینٹرمیں ادوایات کی دستیابی اورعملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوکامران چیمہ اورمحکمہ مال کے دیگرافسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔