پیر محل: شہید بیٹے کی جدائی کا غم، چند روز بعد باپ بھی زندگی کو الوداع کہہ گیا

پیر محل (نامہ نگار) شہید بیٹے کی جدائی کا غم، 4 ماہ بعد باپ نے بھی زندگی کو الوداع کہہ دیا۔ کچھ روز قبل نواحی گائوں 320گ ب کے مکین چوہدری محمد جمیل کے اکلوتے بیٹے محمد بلال نے آپریشن ردالفساد کے تحت مہمند ایجنسی میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید بلال کو انکے آبائی گائوں کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اکلوتے شہید بیٹے کی جدائی کا غم برداشت نہ کرتے باپ چوہدری محمد جمیل کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ شہید محمد بلال کو جب سپردخاک کیا جارہا تھا تو متوفی محمد جمیل کا کہنا تھا کہ اگر میرے اور بیٹے بھی ہوتے تو میں انہیں ارض پاک پر قربان کر دیتا۔ واضح رہے کہ شہید بلال سندھ رجمنٹ میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے اور عرصہ 4 ماہ قبل شہید کے سر پر شادی کا سہرا سجا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...