پی سی بی کا عید کے بعد آل رائونڈرز کی تلاش کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ

May 21, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی اے کی تجویز پرآل راؤنڈرز کی تلاش کے لئے عید کے بعد سپیشل کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا، آل رائونڈر عبدالرزاق کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تجویز پر عید الفطر کے بعد انڈر 19 آل راؤنڈرز کا سپیشل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تجویز پر پی سی بی نے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرز کیلئے اس سپیشل کیمپ میں مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو ہفتوں پر مشتمل سپیشلسٹ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائیگا جس میں کھلاڑیوں کی سیکلز پر کام کیا جائیگا۔

مزیدخبریں