مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے کر دیا:عزیزالرحمان چن

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے جن کے آگے پھینک دیا ہے اور عوام کے ہوش اڑے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کا بدعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن پھر سے بے قابو، بارہ، بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے ترقی وخوشحالی اور امن لانے کے لئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور سیاسی استحکام لانا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن