لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کر پشن پر رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے ‘نیب کو دھمکیاں نہیں شر یف خاندان اپنی بے گناہی کے ثبوت دیں ورنہ انکو جیلوں میں جانا ہوگا ‘نوازشریف نے صرف اپنے نہیں (ن) لیگ کے پائوں پر بھی کلہاڑی ماری ہے اس لئے وہ اپنے نقصان کے بھی خود ذمہ دار ہوں گے ‘پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عام انتخابات میں پنجاب میں پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر یں گے۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب نے شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ ما ر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے اس لئے وہ اب جو مرضی کر لیں وہ خود کو احتساب سے نہیں بچا سکتے انکو اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا مکمل حساب کتاب دینا ہی پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں نوازشریف آج کہہ رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز کس نے کیا؟ نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہے ہیں۔