اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان کی بطور نگران وزیراعظم تقرری ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ایک اہم اقدام ہوگا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی حمایت کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری الیکشن کمشن محمد افضل خان نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں نگران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا یہ مطالبہ ہے کہ بے داغٖ شہرت کے حامل شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔ نگران وزی اعظم کیلئے سب سے موزوں نام سابق سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان کا ہی رہ جاتا ہے۔
اشتیاق خان کی نگران وزیراعظم تقرری شفاف الیکشن کی طرف قدم، تمام جماعتیں حمایت کریں: افضل خان
May 21, 2018