اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپورت تھے۔ انہوںنے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو اپنی شہداء پر فخر ہے جبکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے ہمراہ 16مئی کو بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ گئے اور قبر پر فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپوت تھے۔ انہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ ملک سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔