واشنگٹن (اے پی پی) پوپ فرانسس آئندہ ماہ نئے 14کارڈینلز مقرر کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز اتوار کے اپنے ہفتہ وار خطاب میں اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ کی 29 تاریخ کو 14 نئے کارڈینلز کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ ایسا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بشپ جوزف کوٹس بھی کارڈینل مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کیتھولک چرچ میں کارڈینل سب سے بلند مرتبہ ہوتا ہے اور کسی بھی پوپ کی رحلت کے بعد یہی نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔پوپ فرانسس نے پاپائے روم کا منصب سن 2013ء میں سنبھالا تھا اور اب تک وہ 74 کارڈینل مقرر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کارڈینلز کی تعیناتی کے لئے چرچ کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔