شاہ محمودقریشی نے ارائیں برادری کو پی پی 210جہانیاں کے ٹکٹ کی یقین دہانی کرادی،کرم داد واہلہ بھی پرامید

May 21, 2018

جہانیاں (نامہ نگار) حلقہ پی پی 210 جہانیاں سے متوقع امیدواروں کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،آرائیں برادری کے لیے ٹکٹ کی یقین دہانی ،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چوہدری کرم داد واہلہ بھی دوڑ میں شامل۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 210جہانیاں سے متوقع امیدواروں نے تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی بورڈ اجلاس کے بعد وہ جہانیاں کا دورہ کرتے ہوئے خود پی ٹی آئی ٹکٹ کا باقائدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ جہانیاں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی210سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے پانچ امیدوار ہیں اور پانچوں امیدواروں کا تعلق ارائیں برادری سے ہے دوسری جانب مسلم لیگ ن سے لاتعلقی اختیار کرکے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ بھی پی ٹی آئی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی دوڑ میں شامل ہیں اور اور ٹکٹ کیلئے انتہائی پرامید ہیں۔

مزیدخبریں