کویت ٹی وی کی میزبان مرد ساتھی کو آن ایئر’’ خوبرو‘‘ کہنے پر معطل

May 21, 2018

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کی وزارت اطلاعات نے سرکاری ٹی وی کی ایک پیش کار کو اپنے ساتھی مرد کو براہ راست نشریات کے دوران میں ’’خوبرو‘‘ کہنے پر معطل کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔کویت کے ایک رکن پارلیمان محمد ہایف نے کویت ٹی وی چینل کی ایک میزبان باسمہ الشمار کے بارے میں وزارت کو یہ شکایت کی تھی کہ انھوں نے ملک میں منعقدہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کی براہ راست کوریج کے دوران میں اپنے ایک مرد ساتھی میزبان کو خوبرو اور چاق چوبند کہا تھا۔اس شکایت پر وزارت نے بسمہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں