افواہوں پر کان نہ دھریں‘الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑونگا: کانجو

کہروڑپکا(خبر نگار)الیکشن ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گاافواہوں پر کان دھریں ۔ہسپتال روڈ کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی سیوریج کے مسائل بھی حل کئے جا رہے ہیں ان خیالات اظہارعبدالرحمن خان کانجو وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیزنے کہروڑپکامیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ںنے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ روزروشن کی طرح واضح ہیں اور عوام اس سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال روڈپر رکنے والا کام الیکشن کمشن کی ہدایات کی وجہ سے رکا تھا اب بہت جلد اس روڈ کو بنا دیاجائے گاذرائع کے مطابق چہیتے ٹھیکیدار نے دیگر کام شروع کئے ہو ئے ہیں اور اس کام پر فالواپ نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا ہے عبدالرحمن کانجو نے بتایا کہ 31مئی سے پہلے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی نئی بلڈنگ آپریشنل کر دی جا ئے گی۔ وی ٹی آئی کی بلڈنگ کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کے ہاسٹل میں کلاسز لگائیں جائیں گی اور دوٹریڈز کے علاوہ دیگر ٹریڈز میںداخلہ نہ کرنے پرمتعلقہ حکام سے بات کی جا ئے گی اوراس کا سختی سے نوٹس لیاجائے گا ۔قبل ازیں عبدالرحمن کانجو نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ شیخ ریاض اورملک غلام فریدریحان کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اورپی ٹی آئی رہنماو سابق ایم پی اے ملک اجمل خان جوئیہ کی رہائش گاہ پربھی گئے جہاں پر ذرائع کے مطابق انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔ عبدالرحمن کانجونے نواب امان اللہ خان سے ملاقات اوررابطوں کو بھی افواہ قرار دیا ۔ گزشتہ روز عبدالرحمن خان کانجو نے ضلعی چیئرمین راجن سلطان ایم پی اے عامر اقبال شاہ ودیگر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکاچوہدری ارشد نے بریفنگ دی عبدالرحمن خان کانجو نے دکانداروں اور شہریوں سے اشیاء کے ریٹس معلوم کئے اور کوالٹی و دستیابی کی بابت پوچھا انہوںنے کہا کہ حکومت نے رمضان بازار میں سبسڈی دے کر غریب شہریوں کے لئے بڑا ریلیف دیا ہے شہریوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے اس موقع پر شہریوں نے بتایا کہ آٹے کے تھیلے پر 150روپے چینی پر 5روپے فی کلو اور گھی پر 10روپے کی رعایت دی گئی ہے جبکہ دیگر اشیاء جن میں آم‘ سیب آلو بخارہ ‘تربوز‘ خوبانی‘ چیری پر رعایت نہ ہونے کی برابر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...