مکہ مکرمہ :مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں ایک کرین حادثہ ہوا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کرین آپریٹر معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے بعد ہسپتا ل سے رخصت کردیا گیا۔گورنر مکہ کے آفس ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ ترقیاتی کام میں مصروف ایک کرین کا حصہ اچانک گر گیا تاہم وہ جگہ نماز کے لئے وقف نہیں ہے اسی لئے زائرین سے بھی خالی تھی،حادثے کے نتیجہ میں کرین کا آپریٹر معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔گورنر مکہ مکرمہ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میںوضاحت کی کہ حادثے کا مقام نماز کے لئے وقف نہیں تھا اور وہاں زائرین بھی موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ ستمبر2015میں ہونے والے کرین حادثے میں100سے زائد افراد جاں بحق اور300سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔اس حادثے کے شہدا میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا 22 زخمی پاکستانیوں کو سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میںلایا گیا تھا ۔
مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں کرین حادثہ ،کرین آپریٹر معمولی زخمی ہوا، طبی امداد کے بعد ہسپتا ل سے فارغ
May 21, 2018 | 12:15