چشتیاں: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیانیے پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت ملنے والی ہے ،عوام اپنے ووٹ کی عزت کو اپنے ہاتھ سے یقینی بنائیں گے،یہاں ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو جھوٹے الزام لگا کر سزا دی جاتی ہے ،کفر کے فتوے لگائے جاتے اور غداری کے سرٹیفکیٹ دئیے جاتے ہیں ،میں نے قوم کی امانت میں کوئی خیانت نہیں کی ،میں نوجوانوں کی خدمت کر رہا تھا، روشن پاکستان بنا رہا تھا،ہم نے دہشتگردی کو ٹھکانے لگا یا،لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور معیشت بحال کرنے سمیت تمام وعدے پورے کئے ،اب بھی جو کہوں گا وہ پورا کروں گا۔چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہاں ملک اور قوم کی عوام کی خدمت کرنیوالے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے،عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو !چشتیاں اور جنوبی پنجاب نے فیصلہ سنا دیا، عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توعوام کی خدمت کروں گا۔ عوام وعدہ کریں آئندہ الیکشن ووٹ کو عزت دینی ہے،ووٹ کو عزت ملنے والی ہے اور عوام اپنے ہاتھ سے اپنے ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں اور شیر پر مہر لگائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف پر کرپشن کا الزام ہے، پیسا کھانے یا سرکاری خزانے میں کوئی خرد برد کی ہے؟ قوم کی امانت میں کوئی بددیانتی کی ہے؟پھر ان سے پوچھو مجھے کیوں نکالا؟ میں نوجوانوں کی خدمت کر رہا تھا، روشن پاکستان بنا رہا تھا۔ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں۔لیکن روزگار نہیں ہے۔ نوازشریف کا خواب تھا جس کوشرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا گیا۔نوازشریف عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توخدمت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جو عوام کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے۔آپ اس فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو چشتیاں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔چشتیاں کا فیصلہ جنوبی پنجاب اور پاکستان کا فیصلہ ہے۔ہم نے دہشتگردی کو ٹھکانے لگا دیا اور امن قائم کردیا ہے۔۔سی پیک لیکر آئے ہیں۔چشتیاں والے اتنا پیار کریں تو کیا یہاں موٹروے نہ آئے یہاں موٹروے آئے گی۔بہاولپور سے حاصل پور تک بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب کا نعرے لگانے والے چھوڑ کر چلے گئے۔
کچھ نہیں بنا تو انٹرویو کو ایشو بنا لیا ،عوام کسی الزام پر یقین نہیں کرتے ،مریم نواز
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کچھ نہیں بنا تو انٹرویو کو ایشو بنا لیا ،عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں کسی الزام پر یقین نہیں کرتے ، سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے،،نوازشریف پرکرپشن،گستاخ رسول،اب غداری کاالزام لگادیا،یہ صرف سیاسی نعرہ ہے،لوگ مسلم لیگ ن کوہی جتوائیں گے، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ،جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے،کشمیر کے الیکشن میں مخالفوں نے مودی کا جو یار ہے کے نعرے بنائے اور عوام نے ان کے الزامات رد کرتے ہوئے پورا کشمیر نواز شریف کی جھولی میں ڈال دیا،اب پاکستان کی باری ہے ۔چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوا ز نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی دن رات خدمت کی ہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کی بھی خوب خدمت کی ہے۔سڑکیں اور بہترین روڈ بنائے گئے۔ایچی سن کالج کے مقابلے میں دانش سکول بنائے گئے۔نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کردی۔پانچ سال پہلے ملک میں 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ اب گواہی دیتے ہوئے ہو کہ پہلا رمضان المبارک ہے کہ روزہ داروں کولوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی ، دہشتگردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، نوازشریف نے ڈوبتی معیشت ٹھیک کرنے کاوعدہ کیا تھا نوازشریف نے تینوں وعدے پورے کردیے۔ملک کی ترقی نہیں رکنے والی ،2مہینے بعد ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین سو روزہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے پانچ سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے جبکہ نوازشریف نے توکردیا ہے۔۔نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب نیا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔نوازشریف آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔۔کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔ اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب کرپشن کا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔۔نوازشریف نے آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔