لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ افطار کی مذہبی اہمیت ہے مگر لوگ اس کو سیاسی طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومتوں میں مہنگائی نہیں تھی تمام خزانہ لوٹنے والے آج ایک پلیٹ فارم پر ہیں، ملکی دولت واپس کریں۔