ختم نبوت کے منکراسلام کے باغی اورآئین کے غدارہیں:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

May 21, 2019

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے قادیانیوں اور بہائیوں کی حمایت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مدعیان نبوت کے پیروکار قادیانیو ں اور بہائیوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ختم نبوت کے منکر ،اسلام کے باغی اور آئین پاکستان کے غدار ہیں، انہیں بین المذاہب میں نمائندگی دینے کی بات اسلام اور دیگر تمام مذاہب کی توہین ہے ۔ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم،مولانا علیم الدین شاکر ، پیررضوان نفیس، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محموداور مولانا سعید وقارنے وفاقی وزیر مذہبی امور کے زیر نگرانی منعقدہ بین المذاہب کانفرنس میں قادیانیوں اور بہائیوں کی حمایت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی ایجنڈے بین المذاہب مہم کی آڑ میں قادیانیت کا پرچار ہرگز نہیں کرنے دینگے۔ علماء نے مزید کہا کہ قادیانی صرف غیر مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ وہ ملکی آئین کے غدار اورپاکستان کے دشمن ہیں ۔

مزیدخبریں