لاہور ( سپیشل رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن کے تین افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے احکامات جاری کیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنور اعجاز کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن تعینات ،سید ساجد ترمزی کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ لاہور ریجن بی تعینات کر دیا گیا جبکہ کاشف علی کی خدمات محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے 3افسروں کے تقرر و تبادلے
May 21, 2019