قومی ویل چیئر ٹیم نے ملک کا نام روشن کردیا:ندیم سرور

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم کو ٹی 20ویل چیئر ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے، پیر کے روزپاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم نے نیپال میں کھیلے جانیوالے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر کو ملک کانام روشن کیا ہے، تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے محمد لطیف کی سینچری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کھیل نے پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کے شعبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے، نوجوان قومی جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...