ظفر وال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن بم نالہ سے برآمد، بروقت کارروائی سے تباہی ٹل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سحری جب ریت کی ٹرالیاں لوڈ کرنے کیلئے مزدور جیسے ہی نالہ ڈیک سے ریت لوڈ کرنے لگے تو انہیں محسوس ہوا کہ جیسے نیچے کوئی بھاری لوہے کی چیز ہے جب ریت ہٹا کر دیکھا تو نیچے اینٹی ٹینک مائن انڈین ساخت بم پڑا تھا ۔بم کی اطلاع فوری طور پر پولیس سٹیشن ظفروال میں دی گئی ایس ایچ او ناصر پنوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو نارووال سے طلب کیا بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ نے 18 کلو وزنی نکارہ بنایا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈیا کی اوچھی حرکتیں ہیں کہ وہ سیلابی پانی میں یہ بم چھوڑ دیتا ہے جو کہ بعد میں پانی میں بہہ کر پاکستان آ جاتے ہیں ۔