لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست کو سماعت کے لیے آئندہ ہفتے میں مقرر کر دی ہے۔ جسٹس شاہد وحید خان نے لائیرز فاونڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں عمران خان نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرے عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔خیال رہے کہ رواں سال 21 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کو چھپایا ہوا ہے۔
عمران کی نااہلی کیلئے کیس کی جلد سماعت‘ ہائیکورٹ متفرق درخواست آئندہ ہفتے سنے گی
May 21, 2019