وزیراعظم سے شاہ محمود کی ملاقات‘ بھارت چین جاپان سمیت کئی اہم ملکوں میں نئے سفیروں کا تقرر

اسلام آباد (آ ئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بیرون ممالک میں مختلف سفارت خانوں میں اٹھارہ نئے سفیر اور قونصل جنرل تعینات کر د یئے گئے،چین میں سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی، دہلی کیلئے معین الحق، امتیاز احمد کو جاپان میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ بیلجیئم میں ظہیر جنجوعہ ،ملائیشیا میں آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے، غلام دستگیر متحدہ عرب امارات میں سفیر ہونگے، ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے انہیں چھ ماہ کی توسع دی جا رہی ہے،برونائی میں میجر جنرل (ر) عبدالعزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد خالد راؤ بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہونگے، خالد مجید اور عائشہ عباس خان کو قونصل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سے طویل مشاورت کے بعد خالی اسٹیشنز پر اٹھارہ اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں۔ معین الحق اس وقت فرانس میں سفیر ہیں۔ کینیا میں ثقلین سیدہ‘ سنگاپور رخسانہ افضل‘ چیک ریپبلک خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الجیریا عطاء المنعم شاہد‘ سوڈان سرفراز احمد سپرا‘ تاجکستان عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ ابوظہبی میں معظم کو بطور اسپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے۔ اٹھارہ تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے امیج میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔ پرتگال میں جاوید خٹک کو سفیر تعینات کر دیا گیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اور اپنے کویت دورے اور کویتی قیادت سے ملاقاتوں پر بریف کیا ۔اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال فنڈریزنگ تقریب میں عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال فنڈ ریزنگ افطار میں ڈونرز کا شکر گزار ہوں جہاں ریکارڈ 20 کروڑ روپے جمع کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...