ترکی نے وینزویلامیں غیرملکی مداخلت اورقانونی حکومتوں کو بغاوت کے ذریعے ہٹانے کی کوششوں کی شدیدمخالفت کی ہے۔
ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusogluنے ایک بیان میں کہاکہ ترکی وینزویلا کے اندرونی معاملات میں ایسی کسی بھی مداخلت کے خلاف ہے جس سے اس کی آئینی عملداری اور سا لمیت کونقصان پہنچے۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے نہ صرف وینزویلاکے استحکام، امن اورسلامتی کوخطرہ ہے بلکہ اس سے ایک خطرناک مثال قائم ہوگی اور پوراخطہ مسائل کاشکارہوجائے گا۔