لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید اور تحر یک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرنیوالے قومی مجر م ہیں، بعض عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انکو ہر صورت ناکام بنائیں گے اور ملک میں اقتصادی استحکام قائم کر یں گے‘ وفاقی اور پنجاب حکومت بجٹ میں غر یب آدمی پر فوکس کر یں گی انکو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا ،تحر یک انصاف وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ سوموار کے روز گورنر ہائوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران سیاسی ،پارٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تاجر وں کے وفد نے بھی ملاقات کی اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تجارتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق مسائل سے آگاہ ہے۔
بعض عناصر ملک میں اقتصادی غیریقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
May 21, 2019