سٹیٹ بنک بزنس اعتماد انڈیکس، سروسز سیکٹر 50 پوائنٹس سے کم منفی زون میں آ گیا

May 21, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے فروری کے مقابلے میں اپریل کیلئے بزنس اعتماد انڈیکس جاری کر دیا صنعت، سروسز سیکٹر کا اعتماد انڈیکس 50 پوائنٹس سے کم منفی زون میں داخل ہو گیا۔ سٹیٹ بنک رپورٹ کے مطابق صنعتوں کا اعتماد انڈیکس آٹھ پوائنٹس کمی سے 45 پوائنٹس رہ گیا سروسز سیکٹر میں کاروباری اعتماد 5 پوائنٹس کمی سے 47 ہو گیا متوقع کاروباری انڈیکس اب بھی 50 پوائنٹس سے زائد کے مثبت زون میں برقرار ہے۔ خرید وفروخت کی صورتحال بنانے والا پرچیزنگ انڈیکس بھی منفی ہو گیا۔ فروری کے مقابلے میں پرچیزنگ انڈیکس دو پوائنٹس کمی سے 49 رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں