لاہور( اپنے نامہ نگار سے+ نمائندہ خصوصی+ سپیشل رپورٹر) ہائی کورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججوں میں قیصر نذیر بٹ کو بہالپور سے لاہور ، ملک مشتاق احمد اوجلہ کو پاکپتن شریف تبدیل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 09 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایڈیشنل ایس پی راول ٹائون راولپنڈی محمد عثمان طارق بٹ کو ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ،ایس پی انویسٹی گیشن بھکر محمد اکرم خان نیازی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہور فخر بشیر راجہ کو ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی اسد اللہ کو ایس ڈی پی او مٹھہ ٹوانہ خوشاب، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم پاکپتن غلام محمد کو ایس ڈی پی او عارفوالہ پاکپتن ، ڈی ایس پی سٹی ،سی ٹی پی ملتان محمد طارق کو ایس ڈی پی او جام پور راجن پور،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد ارشد کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب کے سپرد، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی تاثیر احمد ڈارکی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب کے سپردجبکہ ڈی ایس پی لیگل -Iلودھراں توقیر انور کو ڈی ایس پی لیگل بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے ۔دریں اثناء پنجاب حکومت نے گریڈ 17کے تین افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر یاسر فرید کوتبدیل کرکے خدمات سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئیں جنہیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی مقرر کیاجائے گا ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وہاڑی محمد یوسف کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال سید عثمان حسن کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔