شہر بھر کے تمام تھانوںکو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں :اشفاق خان

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ تھانوں کی صورتحال بہتر بنا کر ہی شہریوں کواچھے ماحول میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔جس کیلئے ماڈل تھانوں سمیت شہر بھر کے تمام پولیس سٹیشنز کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ پولیس افسران و اہلکار خوشگوار اور پرسکون ماحول میں شہریوں کو بہتر انداز میں خدامات فراہم کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں لاہور کے 8 ماڈل تھانوں کو متفرق ہیڈ میں بقایا جات کی رقوم کی ادائیگی کے موقع پر پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن