امریکہ نے غلطی سے فوجی گاڑی کو ہدف بنانے پر عراق سے معذرت کر لی

May 21, 2019

بغداد (اے پی پی) امریکا نے گذشتہ ماہ عراق کے شمالی علاقے کرکوک میں غلطی سے ایک فوجی گاڑی کو ہدف بنانے والے فضائی حملے کی وجہ سے عراق سے معذرت کرلی ۔عراق کی وزارت داخلہ سے منسلک وفاقی پولیس کمانڈ آفس سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق عراق میں امریکی چارج ڈی افئیر جوئے ہْڈ نے دارالحکومت بغداد میں وفاقی پولیس کمانڈ آفس کا دورہ کیا۔ ہْڈ نے 24 اپریل کو ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کی معذرت اور تعزیتی پیغام وفاقی پولیس کمانڈ آفس تک پہنچایا۔

مزیدخبریں