الخلیل (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ۔ اس نے یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار فلسطینی لڑکی کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے تاہم اس مزید شناخت نہیں کی گئی۔ فلسطینی لڑکی کو ایک چیک پوسٹ سے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ،گرفتار لڑکی کو مزید تفتیش کے لیے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ۔