ایران نے کم افزودہ یورینیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کر دیا

تہران (نیٹ نیوز) ایران نے کم افزودہ یورینیم کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق یورینیم کی اس پیداوار کو نطنز جوہری پلانٹ پر ممکن بنایا جائے گا ۔ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی تہران حکومت نے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی کچھ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس معاہدے کے تحت ایران کو تین سو کلو گرام تک کم افزودہ یورینیم کی تیاری کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...