بھارت:ٹرک اور جیپ میں تصادم‘ 6 افراد ہلاک‘ 7 زخمی

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ٹرک اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ ضلع سرگوجا میں ابہیکاپور بنارس شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے روانہ ہونے والوں کی جیپ ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...