کویت میں افطار میں شربت ٹھنڈا نہ ملنے پر بیوی کو چھری سے زخمی کرنیوالا شوہر گرفتار

May 21, 2019

کویت سٹی (انٹر نیشنل ڈیسک) کویت میں افطار کے وقت ٹھنڈا شربت نہ ملنے پر بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے رہائشی شخص کو افطار کے وقت ٹھنڈا شربت نہ ملنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ شوہر نے کام پر جانے سے قبل بیوی کو شربت ٹھنڈا کرنے کے لئے فریج میں رکھنے کا کہنا تھا تاہم جب افطار کا وقت آیا تو شربت ٹھنڈا نہ تھا جس پر شوہر نے بیوی کو چھری کھینچ کر ماری۔ بیوی نے زخمی حالت میں پولیس کو فون کیا اور مدد طلب کی۔ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تھانہ لے گئی جہاں شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا اور معافی کی درخواست کی۔ بیوی نے شوہر کی جانب سے پولیس کو گواہ بنا کر آئندہ تشدد نہ کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر معاف کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں مقدمہ درج کرنے سے قبل فریقین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معاملہ یہیں پرختم ہو جائے۔ اس مقدمے میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔

مزیدخبریں