توانائی تنصیبات پر حملوں سے تیل کی رسد کی سکیورٹی کیلئے خطرات پیدا ہوئے، سعودی وزیر توانائی

May 21, 2019

جدہ (صباح نیوز)سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی ، صنعت اور قدرتی وسائل خالد الفالح نے کہا ہے کہ ملکی کی توانائی کی تنصیبات پر حالیہ حملوں سے تیل کی رسد کی سکیورٹی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں لیکن اس کی تیل کی پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔وہ جدہ میں گذشتہ روز تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور تیل پیدا کرنے والے غیر اوپیک ممالک کے وزارتی اجلاس سے قبل گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے سعودی عرب کے شراکت دار ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ان حملوں کی مذمت کریں۔سعودی وزیر نے تیل کے دو پمپنگ سٹیشنوں پر حملوں کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ڈرون حملے دنیا کو تیل کی رسد روکنے کے لئے کیے گئے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ان حملوں سے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کا سرکوبی ضروری ہے۔

مزیدخبریں