نیو یارک ( نوائے وقت رپورٹ) ٹرمپ نے چینی ٹیلیکام کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جبکہ امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے کے ساتھ اپنے رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ موبائل ٹیلی فونز میں استعمال ہونے والا ایک آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ گوگل ہی کی ملکیت ہے۔ خود اینڈرائڈ نامی ادارے نے بھی چینی کمپنی سے تعلق ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ گوگل اور اینڈرائڈ نے یہ فیصلہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیے جانے کے بعد کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ مختلف چینی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی شیئرنگ کو بھی ممنوع قرار دے چکی ہے۔ ان کمپنیوں سے کاروباری روابط اب واشنگٹن کی اجازت سے ہی قائم کیے جا سکیں گے۔ گوگل نے یہ رابطے مکمل طور پر منجمد کر دینے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔گوگل اور اینڈرائڈ نے یہ فیصلہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیے جانے کے بعد کیا۔