لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے مختص کردہ بجٹ کے جنوبی پنجاب کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نیا ماڈل متعارف کروا رہے ہیں وسائل کی کمی کی وجہ سے سماجی بہبود کے مصوبہ جات سے دستبرداری کی بجائے نجی شعبہ کوآگے لایا جائے گا بڑے شہروں میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ سے پبلک سیکٹر کو پسماندہ علاقوں میں ارینائزیشن کا موقع ملے گا اس سال بھی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح سوشل سیکٹر ہوگا زراعت صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دیج ائے گی اس ہفتے پنجاب کی آئندہ پانچ سالہ مالیاتی منصوبہ بندی کا اعلان کر دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل کے مجوزہ ترقیاتی منصوبہ جات اور اتھارٹی کی تشکیل کیلئے تجاویز کے جائزہ اجلاس کے اختتام پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے مالیات و منصوبہ شاہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔