آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل  یاروسلائو میکا  کی  جی ایچ کیو میں ملاقات

May 21, 2019 | 20:16

ویب ڈیسک

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں منگل کو جی ایچ کیو میں پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل  یاروسلائو میکا نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران  دونوں افواج کے درمیان دفاع، تربیت اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دورہ کرنے والی مہمان شخصیت نے پاک فوج  کیپیشہ وارانہ صلاحیتوں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے کردارکا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر نے  یادگار شہداء پر  پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان شخصیت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزیدخبریں