لاہور (خصوصی نامہ نگار) رمضان کریم کی ستائیسویں شب 187 اپر مال میں تکمیل تراویح قرآن پاک کے ساتھ ایک تقریب ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دینی سکالر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی اورکہا کہ اس ماہ رحمت میں وہ کتا ہدایت نازل اور مکمل ہوئی اور جس پر عمل کرنے سے انسان اپنی دنیا و آخرت سنور سکتا ہے۔