اسلام آباد (پ ر) ڈیجیٹل ٹرانزایکشنز میں تیزی لانے اور صارفین کو سہولت کی فراہمی کے لئے یوپیسہ نے موبائل والٹ اکاؤنٹس کے ذریعے ہر طرح کے ٹرانزایکشن چارجز ختم کردیئے ہیں ۔ عید کی آمد قریب ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ باہر نکلنے سے بھی گریزاں ہیں ، اس صورتحال میں یوپیسہ کے اس اقدام سے صارفین گھربیٹھے انتہائی آسانی سے کہیں بھی رقم منتقل کرسکتے ہیں۔ رواں سال مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا اور پھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق موبائل والٹس سے دیگر بینک اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کے چارجز پہلے سے ہی ختم کئے جاچکے ہیں ۔
یوپیسہ صارفین کیلئے ملک بھر میں کسی کو بھی بلامعاوضہ رقم ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم
May 21, 2020