لاہور( خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے بلوچستان میں چھ فوجی جوانوں اور ایک سویلین کی دو مختلف واقعات میں شہادت پر افسوس اورسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں انتہا پسند تحریکوں کی سرپرستی کر رہا ہے لیکن دشمن آگاہ رہے ،قوم متحد ہے۔