لاہور( خصوصی نامہ نگار )کل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام آج 27 رمضان المبارک کو یوم آزادی کے طور ہر منایا جائیگاناز فاونڈیشن کے اشتراک سے 27 رمضان المبارک یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے لاہور کے اطراف میں قائم جھگیوں کے مکینوں کے ساتھ یکجہتی کی جائیگی اور ان میں راشن اور عید گفٹس تقسیم کیے جائیں گے۔اس سلسلہ میں پروگرام ترتیب دینے کیلئے کل مسالک علماء بورڈ اور ناز فاونڈیشن کے ذمہ داران کا اجلاس سٹی ہسپتال ہنجروال لاہور میں ہوا جس میں قاضی غلام رسول،مولانا محمد عاصم مخدوم اور ڈاکٹر قاضی بلال رسول نے شرکت کی۔