لاہور(پ ر) دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ودیگر نے اظہار تعزیت کیا جبکہ حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کی وفات کو انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ودیگر نے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔