کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں،مائیکروفنانس بینکوں کی منتخب برانچیں بدھ 27 مئی 2020ء کو کھلی رہیں گی۔عید الفطر کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران عوام کے لیے محدود بینکاری خدمات کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے ۔بینک ،مائیکرو فنانس بینک اپنی صوابدید پر پاکستان بھر میں مختلف کاروباری مراکز،تجارتی مقامات وغیرہ پر بدھ 27 مئی 2020ء کو اپنی منتخب برانچیں کھول سکتے ہیں۔ تاہم واضح رہے کہ مذکورہ تاریخ پر آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT)کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہوگی۔ لہٰذا، کلیئرنگ کے لیے جمعرات 28 مئی 2020ء کو نفٹ ،برانچوں سے مالی دستاویزات وصول کرے گا۔اس مقصد کے لیے بینکوں،مائیکروفنانس بینکوں کو چاہیے کہ وہ کام کی ہموار طور پر انجام دہی کے لیے مذکورہ تاریخ پر اپنی منتخب برانچوں میں کم سے کم ضروری عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔
عید الفطر میں عوام کی سہولت کیلئے بینکوں کی منتخب برانچیں کھلیں گی
May 21, 2020