انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں تیزی

May 21, 2020

کراچی (کامرس رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.70روپے سے کم ہو کر160.60روپے اور قیمت فروخت 160.90 روپے سے کم ہو کر160.80روپے پر آ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر160.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر172.50روے اور قیمت فروخت173روپے سے بڑھ کر174.50روپے ہو گئی تاہم50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 195روپے سے کم ہو کر194.50روپے اور قیمت فروخت 197روپے سے کم ہو کر196.50روپے پر آ گئی۔

مزیدخبریں