شجاعت حسین‘ پرویز الٰہی کا شاہین رضا ایم پی اے کے انتقال پر اظہار افسوس

May 21, 2020

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار‘وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے رکن پنجاب اسمبلی محترمہ شاہین رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ مرحومہ کے دل میں مظلوم انسانیت کیلئے بڑا درد تھا۔ وہ اکثر پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرواتی رہتی تھیں۔

مزیدخبریں