اقتصادی رابطہ کمیٹی: جی 20 ممالک کیساتھ قرضے موخر کرانے کا معاہدہ کرنیکی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جی20 ممالک سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی امور ڈویژن پیرس کلب اور جی 20 ممالک سے معاہدہ کرے گا۔ پاکستان کو جی 20 ممالک سے دو ارب ڈالر سے زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کمرشل قرضوں کو مؤخر کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ پاکستان دو طرفہ معاہدہ کی پاسداری کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت کی مرمت کیلئے 36کروڑ روپے کی تکنیک گرانٹ کی منظور دی گئی۔ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 3 ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 29 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 10 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کے ٹی او آرز منظور کئے گئے۔ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کیلئے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیراعظم کرونا ریلیف پیکج پر پالیسی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پالیسی کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن