امریکا نے ایرانی وزیر داخلہ سمیت 7 اہم عہدیداروں پر پابندی لگادی

واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکا نے ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی پر ’سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ کا الزام لگا کر ان پر پابندی عائد کردی۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے انقلاب پاسداران ایران (آئی آر جی سی) کے صوبائی کمانڈراور لا انفورسمنٹ فورس (ایل ای ایف) کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت 7 افراد پر بھی پابندی لگادی۔امریکی حکام نے الزام لگایا کہ متعدد ایرانی کمپنیاں ’توانائی، تعمیرات، ٹیکنالوجی، سروسز اور بینکنگ انڈسٹری میں ملوث ہیں۔امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون میوچن نے کہا کہ ایرانی حکومت جسومانی اور نفسیاتی زیادتیوں کے ذریعے ایرانی عوام کے پرامن احتجاج سمیت پرتشدد دباؤ ڈالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ان تمام عہدیداروں اور ان اداروں کا محاسبہ کرے گا جو اپنے ہی لوگوں پر ظلم اور زیادتی کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...