لاہور (نیوز ڈیسک) صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ٹوئٹر بتایا کہ چند روز قبل صدر مملکت دستانے اور ماسک پہنے اسلام آباد کی ایک مقامی مٹھائی کی دکان پر رس ملائی لینے گئے تھے اور بے دھانی میں کاؤنٹر پر چلے گئے جس پر انہیں لائن میں لگنے کو کہا گیا، جس کے بعد انہوں نے سماجی فاصلے کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا اور تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس طرح میں پاکستان میں سیکیورٹی عملہ ہونے کے باوجود قوانین پر عمل کرنے والے ایک شخص کو جانتا ہوں۔