اسلام آباد(نا مہ نگار) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے خلاف شکایت کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نور الحق قادری پر وزارت مذہبی امور کی عمارت ملی بھگت سے اپنے بزنس پارٹنر نعمان خان کو لیز پر دینے کا الزام ہے۔ اوپن نیلامی کے لیے دوسرے لوگوں کو پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ نیب کا کہنا ہے کہ نور الحق قادری کیخلاف شکایت مفادات کے ٹکرا ئوکا مقدمہ ہے۔ وفاقی وزیر سے شکایت کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد نیب پوچھ گچھ کرے گا۔ واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے وزارت مذہبی امور کے افسران کیخلاف شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی۔
چیئرمین نیب نے نور الحق قادری کیخلاف شکایت کی چھان بین کا حکم دیدیا
May 21, 2020