معمار نوائے وقت مجید نظامی کی چھٹی برسی آج ستائیس رمضان المبارک کو منائی جائیگی

لاہور (نیوز رپورٹر) معمار نوائے وقت، امام صحافت اور آبروئے صحافت مجید نظامی کی چھٹی برسی آج ستائیسویں رمضان البارک کو منائی جائیگی۔ ملکی صحافت میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے مجید نظامی کا انتقال 2014ء کو ستائیسویں روزہ کو ہوا تھا۔ ان کی چھٹی برسی پر حکومتی ہدایات کے مدنظر کرونا وائرس کی وجہ سے باقاعدہ تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا رہا۔ البتہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے نوائے وقت کے پاکستان اور بیرون ممالک کے دفاتر میں نماز ظہر کے بعد دعائے مغفرت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نوائے وقت لاہور ہیڈ آفس میں نماز ظہر کے بعد دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ مجید نظامی زندگی بھر نظریہ پاکستان کے تحفظ، ملک میں جمہوریت کی بالا دستی، صحافت کی آزادی، کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ وہ جمہوری حکومتوں کو بھی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا درس دیتے رہے۔ مجید نظامی نے ملکی صحافت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک نوائے وقت کے ایڈیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ ہر دور میں جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہتے رہے۔ وہ ہر دور میں ہر فورم پر دلیری کے ساتھ نظریہ پاکستان کا دفاع کرتے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...