اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی))کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن II نے زون فور کی نو کثیر المنزلہ تجارتی عمارتوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوِے نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور ان کے مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے جن عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے ان میں مدینہ مال و ریذیڈنسی ، گیلیریا مال ، سینٹرم مال ، رائل مال و ریذیڈنسی ، عکس مال ، کیپیٹل مال و ریذیڈنسی اور دیگر غیر قانونی منصوبے شامل ہیں۔یہ کثیر المنزلہ عمارتیں بحریہ انکلیو اسلام آبادمیں واقع ہیں اور وہ سی ڈی اے کی منظوری حاصل کیے بغیر ہی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ سی ڈی اے نے پہلے ہی عام لوگوں کو ان پروجیکٹس میں اپنی محنت سے کمائی ہوِئی رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے متنبہ کیا ہو تھا۔یہ نوٹسزاسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز ، اسلام آباد زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی اور اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تعمیرات کرنے پر جاری کیے گئے ہیں۔ان عمارتوں کے مالکان سے اگلے سات دن کے اندر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے رجوع کرنے کو کہا گیا ہے بصورت دیگر یہ سمجھا جائے گا کہ مالکان کے پاس ان کے دفاع میں کوء چیز موجود نہیں ہے اور سی ڈی اے کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان کے خلاف ایکشن کر سکے اور ان غیرقانونی عمارتوں کو مسمار کر سکے۔
زون فور کی9 کثیر المنزلہ تجارتی عمارتیںغیرقانونی قرار، نوٹس جاری
May 21, 2020