راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن سہیل ارشد نے محکمہ ایکسائز کے اے ٹی اوز اور انسپکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی شہر اور ضلع سمیت ڈویژن بھر میں کہیں زہریلی شراب فروخت نہ ہونے دیں ماضی میں ایسے واقعات ریکارڈ پر ہیں کہ زہریلی شراب پینے سے اموات ہوتی ہیں اس لئے عید کی تعطیلات کے دوران کسی جگہ زہریلی شراب فروخت نہ ہونے دی جائے اگر کسی ایریا میں زہریلی شراب نوشی کا کوئی واقعہ رپورٹ ہوا تو متعلقہ افسران اور عملے کے خلاف براہ راست سخت ایکشن ہوگا ۔