کرونا وائرس کے باعث عیدگاہ چلو پروگرام ملتوی کر دیا گیاہے،حریت کانفرنس

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر کے سرکردہ اور قدآور دینی وسیاسی قائد اورخاندان میر واعظ کے چشم چراغ اور عہد ساز شخصیت شہید ملت میر واعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کو ان 30ویں یوم شہادت اور بے باک کشمیری رہنما شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو ان کے 18 ویں یوم شہادت پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہیں،ان جانباز شہدائے حول کو بھی خراج پیش کیا ہے جو 21 مئی 1990 کو شہید ملت کے جسد خاکی کو کندھا دیتے ہوئے شہید کئے گئے۔ ان خیالات کااظہار حریت کانفرنس سے حریت رہنمائوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں کہا گیاشہید ملت نہ صرف ایک مقبول عام سیاسی قائد تھے بلکہ ایک عظیم دینی مبلغ اور سرکردہ مذہبی پیشوا اور مصلح تھے ،حریت کانفرنس نے خواجہ عبدالغنی لون کو ایک نڈر اور بے باک سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا خواجہ عبدالغنی لون نے جہاںکل جماعتی حریت کانفرنس کے قیام میں ایک بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا وہاں شہید حریت نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور اس مسئلہ کو جموںوکشمیر کے عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنے کی کوششوں میں اپنی جان بھی نچھاور کردی،حریت نے یہ بات واضح کی عالمگیر وبا COVID-19، لاک ڈائون اور حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب کی مسلسل نظر بندی کے سبب امسال 21 مئی کے حوالے سے اجتماعی فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت ادا کرنے کی خاطر عیدگاہ چلو پروگرام کو ملتوی کیا گیا ہے، عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ شہید ملت، شہید حریت سمیت 1931 سے لیکر آج تک کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے انفرادی طور پر اپنے اپنے گھروں میں ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

ای پیپر دی نیشن